نئی دہلی، 13/جنوری(آئی این ایس انڈیا)سپریم کورٹ آج دو سوڈانی شہریوں کی ملک بدری کو چیلنج دینے والی درخواست پر فوری سماعت کے لیے تیارہو گیاہے۔سینئروکیل کولن گونجالوس نے دو سوڈانی شہریوں کی درخواست پر فوری سماعت کی اپیل کی۔ اس کے بعدچیف جسٹس جے ایس کھیہڑ اور جسٹس ڈی وائی چند رچوڑ کی بنچ نے کہاکہ ہم دن میں دو بجے معاملے کی سماعت کریں گے۔انہوں نے کہا کہ ملک بدر کئے جانے پر داخلی انتشار سے دوچار سوڈان میں ان کو ہلاک کیا جا سکتا ہے۔